بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے اجازت طلب کرلی

بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے اجازت طلب کرلی
بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے اجازت طلب کرلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سرینگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے۔پاکستان حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ قومی سلامتی امور کمیٹی کی جانب سے رپورٹ ارسال کردی گی گئی ہے جب کہ دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی ہے۔اداروں کی جانب سے جواب ملنے کے بعد حکومت اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

مزید :

قومی -