جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کےلئےبزدار حکومت کن منصوبوں پر کام کررہی ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشدنے تفصیلات بتا دیں

 جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کےلئےبزدار حکومت کن منصوبوں پر کام ...
 جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کےلئےبزدار حکومت کن منصوبوں پر کام کررہی ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشدنے تفصیلات بتا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کے میگا منصوبوں پر کام کررہی ہے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات میسر آسکیں۔
 یہ بات انہوں نے نشتر ٹو ہسپتال کے تعمیراتی منصوبہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب نادر چٹھہ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی رانا الطاف، چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز جنجوعہ بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آٹھ ارب84 کروڑ روپے مالیت کا یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے تحفہ ہے اس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 58 ایکڑرقبہ پر مشتمل نشتر ٹو میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے،500بیڈ پر مشتمل پانچ منزلہ ہسپتال کی عمارت کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے،اس منصوبہ میں مریضوں کے لواحقین کے لیے تین منزلہ سرائے بھی تعمیر کی جا رہی ہے، جس میں 200 افراد کی رہائش کی گنجائش ہو گی،ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ کے لیے رہائشی بلاک بھی تعمیراتی منصوبہ کا حصہ ہے، بجلی کی فراہمی کے لیے 450 ملین کا گرڈ سٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا ،متبادل پاور سپلائی کے لیے چار بڑے جنریٹر بھی نصب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  مرکزی عمارت کا ڈھانچہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،عمارت میں کولنگ اور ہیٹنگ کا مرکزی نظام بھی نصب ہو گا ،طبی آلات و مشینری کی جلد خریداری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔