چوہدری سرور کی برطانیہ میں ممبر سکاﺅ ٹش پارلیمنٹ سارا بوئیک سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چوہدری سرور کی برطانیہ میں ممبر سکاﺅ ٹش پارلیمنٹ سارا بوئیک سے ملاقات ، دو ...
چوہدری سرور کی برطانیہ میں ممبر سکاﺅ ٹش پارلیمنٹ سارا بوئیک سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے برطانیہ میں ممبر سکاﺅٹش پارلیمنٹ سارا بوئیک سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور بر طانیہ میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔اس دوران مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل اوردہشت گردی کے خلاف جنگ کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر بحث آیا۔سارا بوئیک افغان امن عمل اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کردار کی تعریف کی ۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے جو قربانیاں دیں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی،دنیا میں معاشی ترقی اور استحکام کے لیے امن کا قیام بھی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر د نیا افغانستان سے منہ موڑ لے گی تو افغانستان کی صورتحال کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے،افغانستان میں غربت اور بے روزگاری سے پیدا حالات دہشت گردی جیسے خطرناک ہونگے۔چوہدری سرور نے مزید کہا کہ دنیا افغانستان کو مشروط نہیں غیر مشروط امداد دے۔

مزید :

قومی -