مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ایک ہی دن میں تین کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کوسرینگرمیں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔سرچ آپریشن کے نام پربھارتی فوجی گھروں میں گھس کرکشمیریوں کوہراساں کررہے ہیں۔سرینگراوردیگرعلاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔کشمیری نوجوانوں کے بھارتی فورسزکے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف مقبوضہ وادی میں آج( جمعرات کو) مکمل ہڑتال  کی۔دکانیں،کاروباری مراکزاورٹرانسپورٹ بند رہے ۔ ہڑتال کی اپیل آل پارٹیزحریت کانفرنس کے اسیرچئیرمین مسرت عالم بٹ نے کی تھی۔

مزید :

قومی -