شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پر ایسا سنگین الزام عائد کردیاکہ ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے 

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پر ایسا سنگین الزام عائد کردیاکہ ہر کوئی ہکا ...
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پر ایسا سنگین الزام عائد کردیاکہ ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے،مارکیٹ میں مقامی کی بجائے درآمدی چینی فروخت کروانے کے لئے دبا ﺅڈالا جا رہا ہے۔

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہاکہ شوگر ملیں پوری استعداد سے نہیں چل سکیں،مارکیٹ میں مقامی کی بجائے درآمدی چینی فروخت کروانے کےلئےدباو ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں نے گنے کی کٹائی مکمل نہیں کی اور سپلائی کی کمی کا سامنا ہے، کاشتکار گندم کی بوائی میں مصروف ہے اور گنے کی کٹائی شروع نہیں کی، شوگر ملیں پوری کوشش کر رہی ہیں کہ ملک کی پیدا کردہ معیاری چینی مارکیٹ میں فروخت ہو تاکہ کسا نوں کو بر وقت ادائیگی ہو سکے۔

ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں تاکہ انڈسٹری، کسان اور حکومت آئندہ کسی بھی آنے والے بحران سے بچ سکیں۔واضح رہے کہ لاہور کے بڑے سٹوروں پر بھی حکومتی ہدایت پر باریک چینی فروخت کی جا رہی ہے ،سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے موٹی چینی فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس سٹور پر مقامی چینی پائی گئی انہیں بھاری جرمانے عائد کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -