سٹیٹ بینک  کے ذخائر میں بڑی کمی، اہم اعدادوشمار سامنے آگئے

سٹیٹ بینک  کے ذخائر میں بڑی کمی، اہم اعدادوشمار سامنے آگئے
سٹیٹ بینک  کے ذخائر میں بڑی کمی، اہم اعدادوشمار سامنے آگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتےکےدوران سٹیٹ بینک کےذخائرمیں 69کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کےذخائر 16.94ارب سےکم ہوکر 16.25ارب ڈالررہ گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کےذخائرمیں 8.60 کروڑڈالرکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد  کمرشل بینکوں کےذخائر 6.51 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ مجموعی ملکی ذخائرمیں 77کروڑ 70 لاکھ ڈالرکمی ہوئی،ملکی ذخائر 23.55ارب سےکم ہوکر 22.77 ارب ڈالررہ گئے ہیں۔

مزید :

قومی -