’عمران خان کی حکومت چلانے کی ضد نے نسلوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا ‘ مصطفی کمال نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

’عمران خان کی حکومت چلانے کی ضد نے نسلوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا ‘ ...
’عمران خان کی حکومت چلانے کی ضد نے نسلوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا ‘ مصطفی کمال نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت چلانے کی ضد نے نسلوں کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا گیا ہے،موجودہ حکومت کے دور میں20.7ٹریلین روپےکےاضافےکیساتھ پاکستان کاکل قرضہ اورواجبات 50.5 ٹریلین روپے سےتجاوز کرگیا ہے،جون 2018ء تک ہر پاکستانی 144,000 روپے کا مقروض تھا، جو اب بڑھ کر 235,000 روپے ہوگیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی نے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کو پارسا بن کر سامنے آنے کا موقع فراہم کردیا ہے، جو پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے خطرناک ہے،عمران خان کے جھوٹے وعدوں کا محل زمین بوس تو ہوچکا لیکن انکے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کے باعث پاکستان بدترین مالی بحران میں پھنس گیا اور سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔

سید مصطفی کمال نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بدترین، ایک کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے، ہوشربا مہنگائی ماضی کے تمام تر ریکارڈ توڑنے کے باوجود ناجانے کہاں جا کر رکے گی؟یہ تمام تشویشناک صورت حال ملک میں شدید مایوسی کا سبب ہے،پاک سر زمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے تمام مسائل کا قابل عمل حل پیش کررہی ہے، صرف پی ایس پی کے پاس وہ باکردار قیادت ہے جو باصلاحیت اور تجربہ کار ہے اور جو پاکستان کو ٹھیک کردے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -