یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع 

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع 
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہےجبکہ دوسری طرف حکومت اور آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے صبح چھ بجے سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کےمطابق ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہونے کےباوجود نایاب ہے جس کی وجہ پیٹرولیم ڈیلرز کی منافعے میں اضافے کےلئے ہڑتال بن گئی تھی تاہم اب معاملات طے پاجانے کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔حکومت نے پچھلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا تاہم موجودہ صورتحال کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی نظر آرہا ہے۔یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجوہات فی لیٹر پیٹرول پر چار روپے پیٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ اور پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کا اثر ہوں گی۔

22 نومبر کو اپنی پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کےمشیر خزانہ شوکت ترین نے واضح طور پر یہ کہہ دیا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات طے پاگئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ چارروپے بڑھانی ہے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے مقف پر کھڑے رہے، پیٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنےکا کہا تھا وہ توہم نہیں کرسکیں گے، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ چارروپے بڑھانی ہے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی30 روپے تک لے کر جانی ہے،اب دیکھناہے کہ یکم دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کتنا ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -