ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ صدقہ کا عمل جاری رکھیں ستارہ الٹی چال پر ہے جو پرانے معاملات کو دوبارہ سامنے لاتا ہے اور مشکلات پیدا کرتا ہے آج کا دن کافی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 نئے کام کی ابتداءکے لئے اچھا وقت ہے آپ قدم بسم اللہ کر کے اٹھالیں اور رسک لینا تو اب ضروری ہو گیا ہے عرصہ دراز سے جو لوگ مشکل میں تھے بہتری میں جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 ان دنوں آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا ہے ہر چھوٹی چھوٹی باتوں سے گھبرا جاتے ہیں آپ کو اپنے لئے صدقے کی بھی ضرورت ہے روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی بھی نماز کو پکڑیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 صورتحال آج سے بڑی غیر متوقع طور پر بدلنا شروع ہو گئی ہے آپ کو اب اپنے کاموں کا واضع رزلٹ حاصل ہوگا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں اب بسم اللہ کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے جو مالی طور پر آپ کو مضبوط کر سکتا تھا اب وہ ان شاءاللہ آسان ہوگا اور آج شام تک ہی خود ہی اس کا رزلٹ دیکھ لیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آپ کو ایک ذمہ داری ملنے کا امکان ہے جس سے عزت بڑھے گی اور روز گار کا سلسلہ بڑھے گا ڈبل بھی ہو سکتا ہے آج کا دن آپ کی زندگی میں کچھ تبدیلی کے اشارے بھی دے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آپ کو اپنے حالات کو بدلنے کے لئے بڑا قدم اٹھانا ہوگا اور یاد رکھیں خوف اللہ ہی ہے جس نے آپ کا ساتھ دینا ہے اور کسی نے نہیں دینا۔ اس لئے اس سے مدد مانگیں بس۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 وراثت کے امور ہوں یا خانگی کوئی جھگڑا اس میں صورتحال بدستور خراب ہی جا رہی ہے آپ غصہ کم کریں اور سارے معاملات اللہ کے سپرد کر دیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 جب تک پرانے معاملات کو ختم کر کے آگے بڑھنے کا نہیں سوچتے حالات بھی نہیں بدلیں گے اس وقت آپ کو اپنی زندگی کو نئی ڈگر پر لانے کے لئے عملی قدم اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 جن لوگوں نے اپنے لئے الگ راستہ اختیار کر لیا شاید وہ ٹھیک ہیں اس وقت آپ کو حالات میں بہتری کی امید پیدا تو ہو گئی ہے مگر بار بار پیچھے دیکھنا بھی ٹھیک نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 آپ کو اپنے مقاصد میں کامیابی ملنے کا آج بہت امکان ہے آپ جس کا انتظار کر رہے تھے وہ خبر بس کسی وقت بھی آنے والی ہے آج کا دن آپ کےلئے کافی اہم ثابت ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 جو لوگ کسی قانونی معاملات یا گھریلو الجھن کا شکار ہیں وہ آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے آج کا دن روحانی حوالے سے بھی اہم ہے اور ایک خواب بھی سامنے آئے گا۔