ٹھیکیدار صواآصل روڈ کی تعمیر ادھوری چھوڑ کر غائب،عوام پریشان

  ٹھیکیدار صواآصل روڈ کی تعمیر ادھوری چھوڑ کر غائب،عوام پریشان

  

کاہنہ(نامہ نگار) ٹھیکیدار مین فیروز پوڑ روڈ،صواآصل روڈکی تعمیرومرمت کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا۔ رواں سال مین فیروز پوڑ روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوا،مبینہ طور پر فنڈز خردبرد کیے جانے کا خدشہ۔روڈ کی خستہ حالی کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں جس سے متعدد جانیں ضائع اورسینکڑؤں زخمی ہوچکے ہیں۔ شہریوں سمیت عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی جی نیب، چیف سیکرٹری سمیت اینٹی کرپشن حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ ہائی وے حکام سے جب اس سلسلہ میں اْن کاموقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے سابقہ ایکسئن ہائی وے اور دیگر کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈی جی نیب اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے فوری تحقیقات کروانے اور روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام فی الفور دوبارہ شروع کرواکر مکمل کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -