پنجاب یونیورسٹی، پرائیویٹ امیداوارایسوسی ایٹ،ماسٹر ڈگری میں داخلہ لے سکیں گے

پنجاب یونیورسٹی، پرائیویٹ امیداوارایسوسی ایٹ،ماسٹر ڈگری میں داخلہ لے سکیں ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اصغر زیدی کی سربراہی میں مستحق امیدواروں کو ایسوسی ایٹ ڈگری اور ماسٹرز پروگرامز میں پرائیویٹ طلباء کی حیثیت سے اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دینے کی سفارش کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس  میں ہوئے اہم فیصلوں کے مطابق رواں سال پرائیوٹ امیدوار ایسوسی ایٹ ڈگری اور ماسٹرز میں داخلہ لے سکیں گے جبکہ آئندہ سال سے ایسوسی ایٹ ڈگری کے بعد بی ایس پانچویں سمسٹر کا نام بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی آئندہ سال سے چودہ سالہ تعلیم کے بعد آن کیمپس ماسٹرز پروگرام میں داخلہ دے گی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ اجلا س میں ہوئے فیصلوں سے ہزاروں پرائیوٹ امیدوار مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی جیسی بڑی یونیورسٹی کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع آمدن نہ بڑھائے تو طلباء کو سبسڈی اور مستحق طلباء کی فیس معافی میں مشکلات پیش آئیں گی۔  اجلاس میں چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کو پاکستان سٹڈی سنٹر میں بطور ماہر ممبربورڈ آف گورنرز نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -