پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک علم و عمل کا روشن چراغ تھے،غلام مرتضیٰ سعیدی

  پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک علم و عمل کا روشن چراغ تھے،غلام مرتضیٰ سعیدی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)جی سی یونیورسٹی شعبہ فلسفہ کے سربراہ اور انجمن طلبہ اسلام کے پہلے ناظم پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک مرحوم کی یاد میں مصطفائی تحریک، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام ایوان خیر میں تعزیتی ریفرنس، مصطفائی تحریک پاکستان کے امیر غلام مرتضیٰ سعیدی،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم، پروفیسر راؤ ارتضیٰ حسین اشرفی، چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب، سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان پر و فیسر احمد اعوان، حافظ قاسم مصطفائی،کامران اکبر ر ضو ی، میاں شہزاد احمد، ڈاکٹر طارق محمود احمد، پروفیسر طفیل سالک مرحوم کے صاحبزادگان سہیل سا لک، لبید سالک نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک علم و عمل کا روشن چراغ اور سفیر عشق رسولؐ تھے۔ڈاکٹر طفیل سالک نیک نام مخلص دینی و علمی شخصیت کے مالک تھے۔انکی زندگی کا ایک ایک لمحہ عشقِ رسولؐ میں بسر ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کی دینی ، ملی، سیاسی، سماجی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ پروگرام میں انجمن طلبہ اسلام ضلع لاہور کے ناظم عبدا لصبور ہنجرا، صدر مصطفائی تحریک لاہوررانا نعمان افضل کی خصوصی شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس میں انجمن طلبہ اسلام سے وابستہ مختلف تحریکوں تنظیموں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -