سارک سنوکر چیمپئن شپ، قومی کھلاڑی بنگلہ دیش روانہ
اسلام آباد (اے پی پی):دوسری سارک سنوکر شپ2022میں شرکت کیلئے قومی سنوکر ٹیم آج بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دوسری سارک سنوکرچیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تھائی ایئرویز کی پرواز نمبرTG-342 کے ذریعہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگی۔ دوسری سارک سنوکر چیمپئن شپ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں 26 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلی جائے گی۔پاکستان کی 3 رکنی سکواڈ میں 2 کھلاڑی احسن رمضان، ابرمسیح اور آفیشل ریفری نوید کپاڈیہ شامل ہیں قومی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے کہا کہ حریف کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔