سپورٹس گالا فٹبال ٹورنامنٹ پنجاب کالج نے اپنے نام کرلیا

 سپورٹس گالا فٹبال ٹورنامنٹ پنجاب کالج نے اپنے نام کرلیا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاھور بورڈ انٹر کالجیٹ سپورٹس گالا فٹبال ٹورنامنٹ آخری روز فائنل میچ پنجاب کالج اور سپیرییر کالج کے درمیان کھیلا گیا پنجاب کالج نے 4،گول جبکہ سپیرییر کالج نے 2،گول کئے اور فائنل میچ اپنے نام کیا تیسری پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور گورنمنٹ سول لائنز کالج نے حاصل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر رشید بھٹی پرنسپل گورنمنٹ کالج مصطفی آباد للییانی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور اسناد تقسیم کیے انہوں نے چیرمین لاھور بورڈ مرزا حبیب علی اور سیکرٹری لاھور بورڈ میڈم بشری بی بی کی تعریف کرتے ہوئے پروموشن آف سپورٹس کیلئے لاھور بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کی دلچسپی اور گراونڈ آباد کرنے پر چیرمین لاھور بورڈ کی تعریف کی، سپورٹس گالا میں پنجاب گروپ آف کالجزز اور میاں عامر کا بورڈ انتظامیہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -