فیفافٹبال ورلڈ کپ میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے

 فیفافٹبال ورلڈ کپ میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے

  

دوحہ (اے پی پی):ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلے میچ میں گروپ بی کی    ٹیمیں ویلز اور ایران   آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دن تین بجے شروع ہوگا،  دوسرا میچ گروپ اے  کی ٹیموں میزبان قطر اور سینیگال  کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام 6بجے شروع ہوگا، تیسرا میچ گروپ اے  کی ٹیموں نیدرلینڈز اور ایکواڈور کے درمیان  کھیلا جائے گا،یہ میچ رات 9 بجے  شروع ہوگا اسی روز کے چوتھے میچ میں گروپ جی    کی  ٹیموں برازیل اور سربیا  کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل راؤنڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔

دوسری جانب آج کھیلے جانے والے میچوں کے کپتانوں نے کہا کہ آج میچ میں حریف ٹیموں کو شکست دیں گے اور اس حوالے سے حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -