سابق کپتان شاہد آفریدی فواد عالم کے حق میں بول پڑے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم عالم کو ڈراپ کرنے پر بول اْٹھے۔سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے فواد عالم کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا، فواد کی پاکستان کیلیے بڑی پرفارمنس ہیں۔ کہا کہ پاکستان کا عالمی کپ کا فائنل کھیلنا بڑی کامیابی ہے۔
تاہم قومی ٹیم کو غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، 92 کا ورلڈکپ بھی ہم اسی طرح جیتے تھے۔شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے کیے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں نئی انجری ہوئی ہے، بحالی میں دو سے تین ہفتہ لگ جائیں گے، ہمیں اپنی بینچ مضبوط کرنا چاہیے۔