الحمراء اور بینالے فاؤنڈیشن نمائش ”میکرز آف لاہور“ کا انعقاد کرینگے

 الحمراء اور بینالے فاؤنڈیشن نمائش ”میکرز آف لاہور“ کا انعقاد کرینگے

  

لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور لاہور بینالے فاؤنڈیشن نمائش بعنوان ”میکرز آف لاہور“ کا انعقاد کریں گے۔یہ تقریب کل الحمراء ہال نمبر ایک کے داخلی دروازے کے اندر منعقد ہوگی۔سر گنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام ہنسڈالے تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی۔نمائش میں 1864سے لے کر 1998تک کے لاہور کی تاریخ کو دیکھنے والوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر ایف ایس اعجاز الدین ٗکیشا رام ہنسڈالے (Ms.Kesha Ram Hinsdale)سے گفتگو کریں گے۔تقریب میں سرگنگا رام کی سماجی شعبے میں گراں قدر خدمات کو سراہا جائے گا۔لاہور کی عظمت کے سفر میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج عقید ت بھی پیش کیا جائے گا۔کپلنگ،سنگھ،رام اور دادا کی لاہور کے ورثے کے تحفظ میں خدمات کو آویزاں کیا جائے گا۔کیویٹرعتیق احمد اپنے کام کے بارے میں حاضرین کو بریف کریں گے۔لاہور بینالے فاؤنڈیشن کی اس کاوش کا مقصد اپنے ورثے کا تحفظ کرنے والوں کو سلام پیش کرنا ہے۔نمائش میں کیشا رام اپنے دادا سر گنگا رام کی عوامی فلاح و بہبود میں کی گئی کاوشوں پر روشنی ڈالیں گی۔

مزید :

کلچر -