گلبرگ مسلم ٹاؤن، لین دین کے تنازع پر ایک شخص قتل، دوسرا زخمی، ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل جاں بحق
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گلبر گ کے علا قہ لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا فائرنگ کا واقعہ تھانہ گلبرگ کی حدود میں پیش آیا جہاں قتل ہونے والے 48 سالہ شہزاد اور زخمی محمد رضوان کا فائرنگ میں ملوث ملزم اسامہ سے 15 ہزار کے لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا تھانہ لیبرٹی پولیس نے مقتول شہزاد کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی جبکہ زخمی محمد رضوان کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس نے ملزم اسامہ اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی دوسری جانب مسلم ٹاؤن کے علاقہ کیمپس انڈرپاس کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی کی شناخت توقیر کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس نے مفرور کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔