اداکارہ عائزہ اعوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ عائزہ اعوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائزہ اعوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ڈرامہ سیریل ”یہ نہ تھی ہماری قسمت“میں علیشبہ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں اورکیپشن میں لکھا کہ یہ میں اور میری شان ہے۔اداکارہ نے ویڈیو میں مغربی لباس زیب تن کیا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ویڈیو کواب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ پاکستان کی کترینہ کیف ہیں جبکہ ایک خاتون صارف نے ان سے خوبصورت بالوں کا راز پوچھ لیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے جب اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو اس وقت ہی میں نے یہ تہیہ کیا تھا کہ میں صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی اور اب تک اس پر عمل کررہی ہوں جس کی وجہ سے شائقین کے دل جیت رہی ہوں اس وقت بھی مختلف پراجیکٹس میں اہم کرداروں میں مصروف ہوں میں نے ہمیشہ منفرد کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور کوئی ایسا یادگار کردار اادا کرنا چاہتی ہوں جو شائقین کو ہمیشہ یاد رہے۔

مزید :

کلچر -