صدر،وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ  چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقاتیں 

  صدر،وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ  چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقاتیں 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی، دوران ملاقات عارف علوی نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔بعدازاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی، وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

  الوداعی ملاقاتیں 

مزید :

صفحہ اول -