سپریم کورٹ، حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کا لعدم قرار 

سپریم کورٹ، حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف نیب درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں ہے، گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے، حمزہ شہباز کو گرفتاری سے 10 دن قبل آگاہ کرنے کا حکم عدالتی نظیر کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا حکم غیر موثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو صاف پانی،رمضان شوگر ملز اور آمد سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
 حکم کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -