پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ، بلیغ الرحمن

پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ، بلیغ الرحمن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گورنر ہاؤس لاہور میں اے این پی (پنجاب) کے سیکرٹری جنرل امیربہادر خان ہوتی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب  نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے سب کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں حکومت کا بنیادی مقصد صرف اور صرف عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے اور ان اقدامات کے نتیجے میں معیشت سمیت اہم شعبوں میں مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری اے این پی(پنجاب)امیربہادرخاں ہوتی نے گورنر پنجاب کو پنجاب میں پختونوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اْنہوں نے کہا کہ پختونوں کی بڑی تعداد پنجاب میں مستقل رہائش پذیر ہے جنہیں شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور پاسپورٹ سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔گورنر پنجاب نے پختونوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی وفد میں جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی پنجاب امیر بہادر خان ہوتی، گلزیب خان اور فیصل خان سمیت دیگر بھی موجودتھے.۔ 

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -