فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اینڈو کرائنولوجی کے حوالے سے سیمینار

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اینڈو کرائنولوجی کے حوالے سے سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اینڈو کرائنولوجی کے حوالے سے سیمینار، برطانیہ سے آئے کنسلٹنٹ اینڈو کرائنولوجسٹ پروفیسر شیلیٹ اور سینئر کنسلٹنٹ اینڈو کرائنولوجسٹ ڈاکٹر اسد رحیم نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر شیلیٹ، کرسٹی ہسپتال، مانچسٹر میں ایک اعزازی کنسلٹنٹ اینڈو کرائنولو جسٹ اور مانچسٹر یونیورسٹی میں اینڈو کرائنولوجی کے ایمریٹس پروفیسر ہیں۔ڈاکٹر اسد رحیم نے یونیورسٹی آف لیڈز سے گریجویشن کیا اور یونیورسٹی آف مانچسٹر سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ یونیورسٹی ہسپتال برمنگھم میں ایک سینئر کنسلٹنٹ اینڈو کرائنولوجسٹ ہیں۔تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر شمسا ء ہمایوں، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر منیزہ قیوم، پروفیسر ڈاکٹر منزہ اقبال، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم افضل، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس اختر، پروفیسر خدیجہ عرفان، ڈاکٹر بلال عظیم بٹ، ہیڈز آف ڈیپا ر ٹمنٹس، فیکلٹی ممبران اور انڈر گریجویٹ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح  میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس کے لیے اوورسیز روٹیشنل پروگرام کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد رحیم نے  پرائمری ہائپر پیرا تھائیر ایڈزم اور وٹامن ڈی کی کمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا وٹامن ڈی کی کمی انتہائی عام ہو چکی ہے۔ وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی سے بچوں میں رکٹس کی بیماری جنم لیتی ہے، خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی وٹامن ڈی کا لیول نارمل رکھنا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا،۔ ڈائریکٹر اورک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عزرا محمود کی جانب سے منعقدہ پوسٹرز کمپیٹیشن میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ فرسٹ پوزیشن فائنل ایئر کی تہنیات اقبال نے حاصل کی۔سیکنڈ  فائنل ایئر کی عمیرہ احمد اور اریج فاطمہ نے حاصل کی۔ تھرڈ پوزیشن فائنل ایئر کی فقیہہ ناصر نے حاصل کی۔