سکول گیمز29نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہیں گی

سکول گیمز29نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہیں گی

  

لاہور(اپنے نمائندہ سے)ڈی)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سکولز گیمز کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہواجس میں تمام الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ گیمز 29 نومبر سے شروع ہو کر یکم دسمبر تک جاری رہیں گی۔ ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، کراٹے، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار، والی بال، مارشل آرٹ، ریسلنگ، باسکٹ بال، سویمنگ، ایروبکس، فٹ بال، ہاکی، کک باکسنگ، روئنگ اور کبڈی کی گیمز ہوں گی۔ ڈی سی لاہور نے محمد علی کہا کہ ڈپٹی کمشنر سکولز گیمز میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء حصہ لیں گے، انڈر 13 اور انڈر 16 دونوں کیٹگریز میں طلباوطالبات حصہ لے سکیں گے۔ ڈی سی نے کہا کہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکول انتظامیہ 26 نومبر تک طلباء و طالبات کی لسٹ فراہم کریں گے۔ مختلف گیمز میں حصہ لینے والے طالبعلموں کی رجسٹریشن 26 نومبر کو ہو گی۔

 اور ڈپٹی کمشنر سکولز گیمز قذافی اسٹیڈیم فٹ بال گراونڈ میں کھیلی جائیں گی۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ افتتاحی تقریب کو رنگارنگ بنانے کے لئے بھی جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں کا اصل مقصد ہی طلباء و طالبات میں کھیلوں کے رحجان کو فروغ دینا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سمندر پار پاکستانیوں کے زمینوں،مکانوں اور دیگر معاملات کے کیس سنے۔ اورسیز پاکستانی کمیشن میں مجموعی طور پر 26 کیس پیش کیے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے تمام کیسوں کو خود سنا اور ریونیو سے متعلق کیسوں میں سات کو عدالت ریفر کیا۔ پانچ کیسوں میں پولیس سے رپورٹ طلب کی گء۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے دونوں پارٹیوں کو سننے کے بعد پولیس کو ایک ہفتہ میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے دو کرایوں کے مکانوں کے معاملہ کی رپورٹ اے سی سٹی سے طلب کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو کیسوں کے میرٹ پر فیصلے کر کے ان کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -