سیشن عدالت نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کردیا

سیشن عدالت نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف نے عمران خان کے وکلاء کی جانب سے سوالات کے جوابات جمع نہ کرانے پر حق دفاع ختم کرنے کاحکم دیا وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس پر سماعت ہوئی،عدالت نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کے وکلاء  سے شہبازشریف کے سوالات پر جواب طلب کر رکھا تھا،عدالت میں شہبازشریف کے وکیل سعد صبغت اللہ کی جانب سے دلائل دیئے،میاں شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ عمران خان نے میرے اوپر دھرنہ ختم کرنے اور پانامہ لیکس کیس سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، عمران خان نے کروڑوں روپے آفر کا بے بنیاد الزام عائد کیا،عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔ 

حق دفاع ختم 

مزید :

صفحہ آخر -