وکلاء،تاجر سودی نظام سے نجات کیلئے کردار ادا کریں،متحدہ علماء کونسل

وکلاء،تاجر سودی نظام سے نجات کیلئے کردار ادا کریں،متحدہ علماء کونسل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)متحدہ علماء  کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ؤں نے دینی جماعتوں، وکلا اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ سودی نظام سے نجات کیلئے آج جمعۃ المبارک میں یوم انسداد سود کی کامیابی کیلئے بھر پور تعاون کریں، علمائے کرام جمعۃ المبارک کے خطبات میں سپریم کورٹ میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لینے پر سرکاری مالیاتی اداروں کا خیر مقدم کریں گے،متحدہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے درخواست کی کہ جن اداروں کی اپیلیں ابھی تک واپس نہیں ہوئیں وہ فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کریں۔اجلاس تحریک انسداد سود پاکستان کے کنوینئر مولانا زاہد الراشدی کی صدارت میں آسٹریلیا مسجد لاہور کے کمیٹی روم میں  ہوا۔اجلاس میں سردار محمد خان لغاری،عبداللطیف خالد چیمہ،ڈاکٹر حافظ محمد سلیم عثمانی،حافظ محمد گلفام،مولانامحمد وقاص حیدراور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اپیلیں واپس نہ لینے والے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے صدر دفاتر کے سامنے مظاہرے کئے جائیں۔

 ، مولانا زاہد الراشدی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج جمع? المبارک کے خطبات میں سود کی حرمت بارے خطباء  اظہار خیال کریں گیاور قوم کو اس کے مضر اثرات سے آگاہ کریں گے،سردار محمد خان لغاری نے کہا کہ اپیلیں واپس نہ لینے والے مالیاتی اداروں کا بائیکاٹ کرنے کی مہم بھی چلائی جائے گی،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ متحدہ علماء  کونسل سود کی شکل میں دنیا کو حرام کھلانے والوں کا محاسبہ کرے گی۔اجلاس میں علمائے کرام نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا کریم بخش کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومین کو اپنی رحمتوں کی فراوانی سے لبریز کرے اور انہیں اپنی ابدی جنتوں کا مکین بنائے۔علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے تمام مکاتب فکر کے علماء  کرام نے آج 25نومبر کو یوم انسداد سود کے حوالے سے خطبات جمع? المبارک دینے کا فیصلہ کیا ہے حاجی عبداللطیف خالد چیمہ ایک بجے جامع مسجد چندارئے روڈ میں انسداد سود کے حوالے سے تفصیلی خطاب کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -