بحرانوں سے بچنے کیلئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دینا ہو گی،ملک عثمان

بحرانوں سے بچنے کیلئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دینا ہو گی،ملک عثمان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک عثمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلی تعلیم یافتہ نسل ہی ملکی معاشی و سماجی بحرانوں کا حل مرتب کرسکتی ہے۔ قومی نصاب میں ابتدا سے ہی محنت کرنے حالات سے لڑنے اور مثبت سوچنے تعمیری طرز عمل اپنانے کی عملی تربیت دی جائے۔ ایک ایسی نسل آگے آئے جو ملک و قوم سے زندگی اور موت کی حد تک مخلص اور وفادار ہو ایمانداری سے دن رات حالات سے لڑے تو پاکستان کی تقدیر بدلنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی 

۔ نوجوانوں کو نوکریوں کی طرف راغب کرنی کی بجائے فنی علوم پریکٹیکل ورک ٹیکنیکل سکلز دے کر ہنر مند بنایا جائے۔

  ملکی تعلیمی اداروں سے ڈگری یافتہ کے ساتھ ہنر مند قوم تیار ہوکر نکلے تو دہائیوں کا سفر سالوں میں عبور کرسکتی ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے حالات کی سختیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات محنت کی۔ تحقیق و تدریس کو علم اور فن سے جوڑا تاکہ ایک ایسی نسل تیار ہوسکے جو سرکاری نوکریوں پر انحصار کرنے کی بجائے سائنس و ایجادات میں دنیا کی دوڑ کا مقابلہ کرسکے۔ پاکستان کی خوشحالی معاشی خودمختاری نسل نو کی بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -