بابو صابو انٹرچینج سے رنگ روڈ تک بند روڈ کی بحالی کا فیصلہ

  بابو صابو انٹرچینج سے رنگ روڈ تک بند روڈ کی بحالی کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)بابو صابو انٹر چینج سے رنگ روڈ تک بند روڈ کی بحالی ہو گی،بند روڈ پر گلشن راوی ٹی جنکشن کے مقام پر انڈر پاس بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی، منصوبے کے لیے چار ارب 84 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پرویز الٰہی کی حکومت شہر لاہور پر مہربان ہوگئی۔شاہدرہ پراجیکٹ،ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کے بعد ایک اور میگا پراجیکٹ کی منظوری،بابو صابو انٹر چینج سے رنگ روڈ تک بند روڈ کی بحالی کا منصوبہ منظور جبکہ بند روڈ پر گلشن راوی ٹی جنکشن کے مقام پر انڈر پاس بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔سیکرٹری ہاو?سنگ نے منصوبے کی ایڈمنسٹریٹر اپروول جاری کر دیپی سی ون کے مطابق منصوبے کے لیے کل 4  ارب 84 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔منصوبے پر ا?نے والی لاگت کا 20 فیصد ایل ڈی اے کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔ بند روڈ منصوبے کے لیے 10 کنال 5 مرلے اراضی ایکوائر کی جائے گی۔2  کلومیٹر طویل کوریڈور پر 6 لین پر مشتمل سڑک تعمیر کی جائے گی۔ گلشن راوی انڈر پاس 3  لین پر مشتمل اور 5.1 میٹر اونچا تعمیر کیا جائے گا۔منصوبے کی تعمیر سے روزانہ ایک لاکھ 38 ہزار 960 گاڑیوں کو فائدہ ملے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -