تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کرا دی

تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کرا دی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کروا دی۔ پالیسی کے تحت ڈویژن امپروومنٹ کیلئے پچاس فیصد سے کم نمبروں کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اب پچاس فیصد سے زائد نمبر والے طلبہ بھی دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔اس سے قبل طلبہ کو ڈویژن امپروومنٹ اور سپلیمنٹری امتحان دینے کیلئے صرف 4 مواقع دستیاب تھے۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے امتحانات کے حوالے سے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔مذکورہ پالیسی سال 2019ء کے امتحانات سے نافذ العمل ہوگی۔ لاہور بورڈ کے تحت سالانہ 9 لاکھ طلبہ امتحان دیتے ہیں جبکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ 40 لاکھ سے زائد طلبہ امتحان دیتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -