عمران خان قومی معاملات میں رکاوٹیں نہ ڈالیں،اشرف بھٹی

عمران خان قومی معاملات میں رکاوٹیں نہ ڈالیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ عمران خان اور تحریک انصاف والے قومی معاملات میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے قومی معاملات میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے اب تک کی جو اس جماعت کی سیاست رہی ہے اس سے ملک کو بھی نقصان ہو رہا ہے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو بھی فروغ مل رہا ہے جب سے اس جماعت کو کھلی چھٹی دی گی ہے تب سے ملک میں منفی سیاست کو فروغ مل رہا ہے افسوس کی بات ہے کہ اس جماعت کی وجہ سے سیاسی آلودگی بڑھ رہی ہے 26 سال سیاسی جدوجہد کرنے کے باوجود اپنے حواس کھو بیٹھی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -