پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے ایلی ویٹڈ ایکسپریس منصوبہ کیلئے متحرک
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے نے ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے منصوبے کے لئے فنڈز جمع کرنا شروع کر دیئے، ایل ڈی اے کو 15 ارب روپے منصوبے میں فراہم کرنے کی ہدایت، اتھارٹی نے ذاتی وسائل سے شروع ہونے والے دیگر منصوبہ جات کے فنڈز روک لئے۔ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے منصوبہ،پنجاب حکومت نے منصوبے کے لئے کثیر فنڈز کا اہتمام کر لیا۔حکومت نے ایل ڈی اے کو بھی 15ارب روپے کے فنڈز دینے کی ہدایت کر دی۔ایل ڈی اے کے ذاتی وسائل سے اکبر چوک انڈر پاس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کو فنڈز فراہم کرنے کے لئے اکبر چوک پر بھی قدغن لگا دیا۔ ایک ارب روپے سے زائد تخمینہ سے پیڈیسٹرین برجز بنانے کا منصوبہ بھی روک لیاگیا۔ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے منصوبے کا کل تخمینہ 65 ارب روپے لگایا گیا۔پنجاب حکومت 50 ارب، ایل ڈی اے 15 ارب روپے کی کثیررقم فراہم کرے گی۔ پنجاب حکومت کا ایکسپریس وے منصوبے کو پی پی پی موڈ پر منتقل کرنے کا منصوبہ ناکام رہا۔ عالمی اورمقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا گیا۔اب ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے ذاتی وسائل سے مکمل کریں گے۔رواں ماہ میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی منصوبے کی منظوری دے چکے ہیں۔