ملک میں فوری انتخابات ممکن  نہیں، احسن اقبال

ملک میں فوری انتخابات ممکن  نہیں، احسن اقبال

  

 اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال  نے کہا ہے کہ سیلابی صورت حال کے باعث فوری انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق  مسلم لیگ ن کے سینئر کا  کہنا ہے کہ ملک میں فوری الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اترنے میں چھ ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری بھی آئندہ سال مارچ تک ہوگی۔پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عوام کو سیاسی نہیں اقتصادی ترقی میں لانگ مارچ چاہیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پذیرائی نہیں ملی جبکہ فوری الیکشن کے مطالبے پر عملدرا?مد انتظامی طور پر ممکن نہیں ہے۔   

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -