پی ٹی آئی رہنماؤں کی زیر قیادت خواتین کارکنان کی مشعل بردار ریلی

پی ٹی آئی رہنماؤں کی زیر قیادت خواتین کارکنان کی مشعل بردار ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)علامہ اقبال پارک شمس آباد سے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان نے مشعل بردار ریلی نکالی جس کی قیادت ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان، رکن قومی اسمبلی کنول شوذب، رکن صوبائی اسمبلی راجہ راشد حفیظ، رکن صوبائی اسمبلی فرح آغا اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کی مشعل برادر ریلی میں پی ٹی آئی خواتین ورکرز کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ریلی فیض آباد کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان ملک کو کسی بھی بحران سے نکال سکتا ہے پی ٹی آئی کے ورکرز اپنے قائد عمران خان کا راولپنڈی میں بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں اور عوام کا سمندر راولپنڈی میں امڈ آئے گا پی ٹی آئی کے ورکرز عمران خان کی ایک کال پر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں  عمران خان نوجوان نسل کی دل کہ دھڑکن ہیں اور وہ ملک کا مستقبل ہیں رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین بھی اپنے لیڈر کے شانہ بشانہ ملک میں حقیقی آزادی کیلئے کوشاں ہیں۔بعدازاں ریلی پر امن انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔
پی ٹی آئی ریلی 

مزید :

صفحہ آخر -