ارشد شریف قتل کیس،ایف آئی اے نے تسنیم حیدر کو طلب کرلیا

ارشد شریف قتل کیس،ایف آئی اے نے تسنیم حیدر کو طلب کرلیا

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے اہم معلومات اور ثبوت کا دعویٰ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے مبینہ رہنما تسنیم حیدر کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے کی 2رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں تسنیم حیدر کو صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے تفتیش میں شامل ہونے کیلئے طلب کیا گیا۔ایف آئی اے کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مبینہ رہنما کو 29 نومبر کو طلب کیا گیا۔نوٹی فکیشن میں لکھا گیا کہ تسنیم حیدرنے میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق آپ کے پاس اہم معلومات اور ثبوت ہیں لہٰذا آپ کو 29 نومبر کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی گزارش کی جاتی ہے۔

ارشد شریف کیس

مزید :

صفحہ آخر -