کرکٹر بابر اعظم پر مقدمہ درج  کرنے کے احکامات کیخلاف درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب 

  کرکٹر بابر اعظم پر مقدمہ درج  کرنے کے احکامات کیخلاف درخواست پر وکلاء سے ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء سے 15 دسمبر تک دلائل طلب کرلئے عدالت نے درخواست گزار خاتون حمیزہ مختار کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا  کرکٹر  بابر اعظم کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو بابر اعظم اور خاتون حمیزہ مختار کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،یادرہے کہ سیشن کورٹ نے ہراساں کرنے پر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھاجس کے خلاف بابراعظم نے سیشن عدالت کے احکامات کو عدالت عالیہ میں چیلنج کررکھا ہے۔

دلائل طلب

مزید :

صفحہ آخر -