ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور 

 ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)فیڈرل شریعت کورٹ نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کیخلاف درخواست کوابتدائی سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت،صوبائی حکومت،لاء منسٹری اور اسلامک کونسل سے جواب طلب کر لیا فیڈرل شریعت کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  درخواست گزار کے وکیل رانا نعمان کی جانب سے مدثر چودھری ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار کے وکلاء کا موقف ہے کہ ٹرانسجنڈر ایکٹ اسلامی اقدار کے برعکس ہے،ایکٹ کے مطابق کوئی بھی مرد یا عورت جنس کی تبدیلی کا شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے،شناختی کارڈ کے لیے کسی میڈیکل کی ضرورت نہیں ہے،ٹرانسجنڈر ایکٹ اسلامی تعلیمات اور قوانین کے منافی ہیں،یہ کھلام کھلا اللہ سے جنگ ہے،اس سے ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا،عدالت سے استدعاہے کہ ٹرانسجنڈر ایکٹ کو کالعدم قرار دیاجائے۔

ٹرانسجینڈر ایکٹ

مزید :

صفحہ آخر -