سیوریج اور کیمیکل زدہ پانی سے سبزیوں کی پیداوار

سیوریج اور کیمیکل زدہ پانی سے سبزیوں کی پیداوار

  

ملک بھر خصوصاً جنوبی پنجاب کے بعض اضلاع میں سبزیوں کی بڑی تعداد سیوریج اور صنعتی علاقوں کے کیمیکل زدہ پانی سے پیدا کی جا رہی ہے جو شہریوں میں جگر،گردے اور یرقان سمیت کینسر جیسے موذی مرض میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ محکمہ ماحولیات کی ذمہ داری ہے کہ وہ صنعتی علاقوں کے سیوریج کے پانی کو  ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے زہریلے کیمیکلزسے پاک کر کے نہر یا نالے میں بہائے لیکن اِس مسئلے پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ ماحولیات سمیت تمام متعلقہ محکمے مضر صحت سبزیاں اُگانے اور زہریلا کیمیکل زدہ پانی ندی نالوں میں بہانے والوں کے خلاف موثر کارروائی کریں تاکہ عام آدمی کی صحت کو لاحق خطرات دور کیے جا سکیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -