سرکاری ہسپتال میں ایڈمن آفیسر کی سالگرہ تقریب،ایڈمن آفیسر معطل

سرکاری ہسپتال میں ایڈمن آفیسر کی سالگرہ تقریب،ایڈمن آفیسر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  خانیوال (نمائندہ پاکستان)ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں ایڈمن آفیسر کی سالگرہ کی تقریب کرانے کا واقعہ‘مس کنڈکٹ پر ایڈمن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
 اسپتال اسفند یار ولی معطل‘معطل ایڈمن آفیسر کو فوری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کرنے کی ہدایت کردی ایڈمن آفیسر اسفند یار ولی کو پیڈا ایکٹ کے تحت مس کنڈکٹ پر معطل کیا گیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک اور سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا۔ فرائض سے غفلت برتنے اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خانیوال کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر محمداختر ملک نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں کو کسی کو ذاتی مقاصد کے استعمال کرنے کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں کسی کو بھی اجارہ داری قائم نہیں کرنے دی جا سکتی۔