میپکو ٹیموں کا آپریشن، جنوبی پنجاب میں ایک روز66بجلی چور دھرلئے

میپکو ٹیموں کا آپریشن، جنوبی پنجاب میں ایک روز66بجلی چور دھرلئے

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 کرتے ہوئے66صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔95 ہزار395یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لاکھ92ہزار روپے جرمانہ عائد۔ 11مقدمات درج۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 23نومبر2022 کو ملتان سرکل میں 21 بجلی چوروں کو727000روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 9بجلی چوروں کو 125883روپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج، وہاڑی سرکل میں 2 بجلی چوروں کو44160روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 7بجلی چوروں کو104980روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آردرج، ساہیوال سرکل میں 17 بجلی چوروں کو752982روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں ایک صارف کو10000 روپے جرمانہ عا ئد، مظفرگڑھ سرکل میں 9بجلی چوروں کو127000روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور 8مقدمات کا اندراج ہوا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -