فیسکو، سیلز ٹیکس مد میں کروڑوں کی خوردبرد کا انکشاف

فیسکو، سیلز ٹیکس مد میں کروڑوں کی خوردبرد کا انکشاف

  

ملتان  (نیوز رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک پاور کمپنی (فیسکو) میں سیلز ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس خوردبرد کا انکشاف، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر لارج ٹیکس پیئر آفس (ایل ٹی او) ملتان ریجن کی جانب سے سپیشل انٹرنل آڈٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال2017 اور،2018 کے دوران ٹیرف ڈیفنشل سبسڈی (ٹی ڈی ایف) پر سیلز ٹیکس(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگی نہیں کی سیلز ٹیکس کی مد میں فیسکو کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث پائی گئی ہے تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پیئر آفس ملتان کو فراہم کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق فیسکو انتظامیہ نے سال 17،2018 کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 89 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کی ہے انٹرنل آڈٹ رپورٹ کے مطابق فیسکو نے اس عرصہ کے دوران حکومت سے ٹی ڈی ایف کی مد میں رقم وصول کرلی لیکن اس پر واجب الادا سیلز ٹیکس کی رقم 89 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا نہیں کی جبکہ 2016 اور 2020 کے دوران ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں بالترتیب 65 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار اور 48 کروڑ 57 لاکھ 82 ہزار روپے کی ادائیگی نہیں جس پر لارج ٹیکس پیئر آفس (ایل ٹی او) نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 161 کے تحت فیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 17،2018 کے دوران ٹی ڈی ایف کی مد میں واجب الادا سیلز ٹیکس 89 کروڑ 42 لاکھ روپے جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 1 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد خردبرد کی گئی رقم ایف بی آر کو جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -