جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات سامنے آنے لگے، اختر ملک

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات سامنے آنے لگے، اختر ملک

  

ملتان (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا ہے کہ محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کے افسران کی موثر فیلڈ مانیٹرنگ کے باعث سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری آرہی ہے اور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ہیلتھ سکریٹریٹ جنوبی پنجاب میں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 اعلی سطحی اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت سے کرپٹ مافیا اور کرپشن کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف فوری طور پر پیڈاایکٹ کے تحت تادیبی کاروائی کرکے کیسز محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو بھجوائے جائیں اور محکمہ سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے۔ سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال اور دیگر افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجا ب کے تمام 11اضلا ع میں سینئرافسران کو سروس ڈیلیوری مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں اور تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے موثر استعمال کے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر محمد اختر ملک نے سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسی محنت، جذبے اور لگن سے کام جاری رکھا جائے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام توانائیاں صرف کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کے علاوہ تمام دیہی مراکز صحت پر بھی دیگر ادویات کے ساتھ ساتھ انسولین کی مفت دستیابی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اجلا س میں سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کے علاوہ سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب غلام صغیر شاہد، ایڈیشنل سیکریٹریز قمرالزمان قیصرانی، شاہد عباس جوئیہ، ڈپٹی سیکریٹریز سجاد حسنین، شیخ محمد طاہر، ڈائریکٹر پروگرامز ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی، ڈاکٹر محم ظفر قریشی، ڈاکٹر مسرت فرحان اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -