حادثات نے تین زندگیاں نگل لیں،نوجوان کی خودکشی

حادثات نے تین زندگیاں نگل لیں،نوجوان کی خودکشی

  

بہاولپور،وہوا،اوچشریف(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)  نیشنل ہائی وے روڈ پر خان پور مرچاں والا کے قریب اے پی وی وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم حادثے کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بدقسمت اے پی وی وین صادق آباد سے بہاولپور جا رہی تھی۔گزشتہ رات وین براستہ احمد پور شرقیہ نیشنل ہائی وے روڈ خان پور مرچاں والا کے قریب(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 پہنچی تو اے پی وی مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے جا لگی جس سے تین مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ اور بی وی ایچ ہسپتال منتقل کردیا۔ایک اور حادثے میں کار سوار کی  ٹکر سے20 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ شب وہوا کے نواحی قصبہ کوہر کا رہائشی 20 سالہ نوجوان عبدالشکور سیال ولد عبدالغفور سیال اپنی بہن کے ہمراہ اپنی پانچ سالہ بیمار بھتیجی کا چیک اپ کرانے کے لیے ماڈل ہسپتال وہوا آیا اور چیک اپ کرانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر واپس اپنے قصبہ کوہر جا رہا تھا کہ راستہ میں ڈگر والی کے قریب سامنے سے آنے والی نامعلوم کار سواروں نے انہیں زور سے ٹکر ماری اورمریضوں کو تڑپتا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ بعد میں وہاں سے گزرنے والے راہ گیروں نے زخمیوں کو وہوا ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے پر دونوں زخمیوں کو تونسہ شریف ہسپتال ریفر کردیا مگر شدید زخمی عبدالشکور سیال تونسہ شریف ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بہن کی حالت تاحال تشویشناک بتائی گئی ہے تاہم ان کے ساتھ سوار پانچ سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔علاوہ اذیں گھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہوکر سکیورٹی گارڈ نے خود کشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق اسلامی کالونی کارہائشی رمضان نذیر ڈی سی آفس چوک پرقائم کھڈی برانڈ پرسکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کررہاتھاگزشتہ روز اس نے اچانک واش روم میں جاکراندر سے کنڈی لگائی اوراپنے سرمیں گولی مارکرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔بتایاجاتاہے کہ مذکورہ سکیورٹی گارڈ مالی حالات کی وجہ سے کئی روز سے پریشان تھااورسکیورٹی کمپنی والوں کواپنی پریشانی کی وجہ بھی بتائی تھی اس کے باوجودانہوں نے کوئی نوٹس نہ لیاتھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -