بیٹے سمیت سات افراد کا خاتون پر ظالمانہ تشدد،پولیس کارروائی شروع

بیٹے سمیت سات افراد کا خاتون پر ظالمانہ تشدد،پولیس کارروائی شروع

  

ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر), 15 سالہ بیٹے محمد آصف سمیت ماں پر بھی سات افراد کا بہیمانہ تشدد, ملزمان کے خلاف تھانہ ٹبہ سلطان پور میں مدعی شہناز بی بی زوجہ (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

ساجد کی جانب سے قانونی کارروائی کے لئے درخواست دائر, تفصیل کے مطابق ملزمان کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا چکنمبر 263 ڈبلیو بی کی رہائشی شہناز بی بی کا بیٹا محمد آصف عمر تقریبا 15 سال جو اپنے ملکیتی رقبے کو پانی لگا رہا تھا اسی دوران ملزمان فضل حسین, جمال اور جمالہ,  عامر ولد فضل حسین,  وسیم ولد فضل حسین اور 3 نامعلوم افراد نے اچانک آ کر ڈنڈے سوٹوں سے تشدد شروع کر دیا بیٹے محمد آصف کی چیخ و پکار  سن کر ماں شہناز بی بی بی گھر سے باہر نکلی تو ملزمان نے شہناز بی بی پر بھی تشدد شروع کردیا منہ پر تھپڑ لگنے سے ماں شہناز بی بی کا سامنے والا دانت ٹوٹ گیا اور منہ سے خون جاری ہوگیا,قانونی کارروائی کرنے پر قتل کی دھمکی دیتے ہوئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -