بلوچستان سے پنجاب  لائی جانیوالی 20کلوچرس سمگلنگ کی کوشش ناکام 

  بلوچستان سے پنجاب  لائی جانیوالی 20کلوچرس سمگلنگ کی کوشش ناکام 

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)تھانہ گدائی پولیس کی کاروائی، صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام 20 کلو 400 گرام چرس برآمد،مقدمہ (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گدائی علی محمد نے بتایا کہ تھانہ گدائی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ایک ڈالہ نمبری نمبری 706/PPA کو روکا تو ڈرائیور جس کا نام عبدالغنی ولد عبدالرزاق جوکہ ضلع لورالائی کارہائشی ہے نے ڈالہ کو بھگانے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بہترین حکمت عملی سے عبدالغنی کاپیچھاکیا اوراسے ڈالہ سمیت گھیر کرروک لیا اور ڈالہ کی تلاشی لینے پر سیٹ کی پچھلی سیٹ پر چھپائی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی 20 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو برآمد چرس سمیت ملزم کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم سے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -