حکومتی ٹولہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکا ہے،سلیم لابر

حکومتی ٹولہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکا ہے،سلیم لابر

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر)تحریک انصاف کے ایم پی اے و چیئرمین ایم ڈی اے ملک سلیم اختر لابر، سینئر رہنما تحریک انصاف طارق خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

خان کی کال راولپنڈی میں شرکت کے لیے اپنے حلقہpp212کی تمام یونین کونسلز سے چیئرمین وائس، چیئرمین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے حقیقی آزادی مارچ کے زریعے عوام میں شعور پید اکردیا ہے عوام جانتی ہے کہ ملک و قوم کا بہتر مستقبل تحریک انصاف کے دور حکومت اور عمران خان کی قیادت میں ہی ممکن ہے کیونکہ عمران خان پاکستانی عوام کو امریکی غلامی اور امپورٹیڈ حکومت میں شامل چور لٹیروں سے نجات دلانا چاہتا ہے۔حقیقی آزادی لانگ مارچ میں کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد دیکھ کر امپورٹیڈ حکومت کی نیندیں اڑچکی ہیں۔نااہل حکومت کا ٹولہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکا ہے۔تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ان چور لٹیرے نااہل حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گئے۔تحریک انصاف کے ورکر اور پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ سیسیہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک یہ امپورٹیڈ حکومت الیکشن کا اعلان نہیں کرتی تب تک حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج شاہ6 بجے PP212 ناگ شاہ چوک سے سینکڑوں کی تعداد میں ورکر اور عوام ایک بڑے قافلے کی صورت میں روانہ ہونگے۔اس موقع پر رضوان خان، عزیزی بھپلا،خاور لابرعامر قریشی،مشتاق بلوچ، شہزاد لابر، امتیاز چوہدری، صابر کھوکھر، اے آر ملک، الیاس شاہ، مرتضع اعوان، ملک فاروق اعوان، صفدر ٹڈی،فرحان خان، حافظ اظہر، مقبول بھٹی، منیر جاوید،ملک رفیق،صدیق خان، سلیم کلہوڑا،زاہد ملک،اجمل لابر، رانا ایوب،عمیر پڑھیار،ملک عزیزالرحمن ودیگر نے شرکت کی۔ ملتان۔تحریک انصاف کے ایم پی اے و چیئرمین ایم ڈی اے ملک سلیم اختر لابر،سینئر رہنما تحریک انصاف طارق خان راولپنڈی لانگ مارچ میں شرکت کے سلسلے میں حلقہ pp212کی تمام یونین کونسلز سے چیئرمین وائس، چیئرمین اور کارکنان سے خطاب کررہے ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -