طلباء یونین کے انتخابات  کرائے جائیں،بلال جمیل 

طلباء یونین کے انتخابات  کرائے جائیں،بلال جمیل 

  

کراچی (پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کی جانب سے " Student Union & Education Dialogue" کے عنوان سے مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرتعلیم پروفیسر زاہد احمد (سابق پرنسپل، دہلی سائنس کالج)، عرفان حیدر (وائس چانسلر، ضیاالدین یونیورسٹی)،سابق نگراں طلبہ یونین جامعہ کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ اورفضل نیازی صاحب نے خصوصی دعوت پر شرکت کی جبکہ طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایس ایف کراچی کے صدر مدنی رضا، آئی ایس او کراچی کے سیکریٹری جنرل ظفر حیدر اور اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے کو آرڈینیٹر جہانزیب نے طلبہ یونین کی بحالی پر شرکا سے اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی برادر بلال جمیل نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے تمام طلبہ تنظیموں کو 

یک جاں کریں گے۔مکالمے کہ اختتام پر معتمد اسلامی جمعیت طلبہ کراچی برادر حافظ آبش صدیقی نے طلبہ یونین کی بحالی کی قرارداد پیش کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -