لیڈیز پا رک فقیر آبا د وسط دسمبر تک خواتین کیلئے کھولنے کا اعلان 

لیڈیز پا رک فقیر آبا د وسط دسمبر تک خواتین کیلئے کھولنے کا اعلان 

  

      پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے خواتین کے لیے مختص نئی زیر تعمیر لیڈیز پارک فقیرآباد پر جاری ترقیاتی امور کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر کامران بنگش نے فقیر آباد میں زیر تعمیر لیڈیز پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام نے بریفنگ بھی دی. اس موقع پر سماجی کارکن عرفان سلیم، ماجد خٹک سمیت ڈائریکٹر جنرل سٹی لوکل گورنمنٹ، تحصیل میونسپل آفیسر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے تحصیل میونسپل آفیسر ٹاون 1 پشاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں جاری ترقیاتی امور جلد از جلد مکمل کر لی جائیں. انہوں نے کہا کہ لیڈیز پارک دسمبر کے وسط تک مکمل ہونا چاہیے کیونکہ تعمیراتی امور میں مزید کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔شہر پشاور میں خواتین کے لیے صحت افزاء ماحول کی فراہمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ 103 کنال پر مشتمل پارک پشاوریوں کے لیے تحفہ ہے کیونکہ حضرات کے ساتھ خواتین کے لیے بھی ورزش کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں. انہوں نے کہا کہ 2100 فٹ پر مشتمل رننگ ٹریک، جاگنگ ایریا، چلڈرن پلے ایریا اور 15786 درخت و پودوں سے مزین پارک بنایا جا رہا ہے. ضرورت کے مطابق پارک میں اوپن ائیر جم بھی پارک میں لگا رہے ہیں.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -