ملک سیاسی طور پر نازک صورتحال سے دوچار ہے، فائق شاہ

ملک سیاسی طور پر نازک صورتحال سے دوچار ہے، فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاق کی نمائندگی کریں اور کسی پارٹی کی خاطر کسی آئینی بحران پیدا کرنے سے گریز کریں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ ملک اسوقت نازک معاشی اور سیاسی صورتحال سے دوچار ہے، صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاق پاکستان کی حفاظت اور آئینی حدودِ میں رہ کر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں، کسی قسم کا آئینی بحران سب کیلئے مشکلات پیدا کرے گا، محمد فائق شاہ نے وکلاء، آئینی اداروں اور تھینک ٹینکس سے اپیل کی کہ وہ اصلاحات اور انتخابات کیلئے روڈ میپ دیں تاکہ تنازعات کم ہوں الیکشن سے دولت، دھونس اور اقرباء پروری کا خاتمہ ہو سکے، انہوں نے کہا کہ جب تک جمہوریت حقیقی معنوں میں نہیں آئے گی تنازعات جنم لیں گے، قانون اور آئین کو مذاق بنانے والوں کا راستہ بند کیا جائے، آزاد الیکشن کمیشن اور منشور و نظریات پر عمل ضروری ہے، دریں اثنا ء محمد فائق شاہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کے طوفان میں دب چکے ہیں، دال روٹی کے مسائل میں ڈالنے والے حکمران اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں ایک بڑا فاصلہ حکومت اور عوام میں موجود ہے، جسے ختم کرنے کیلئے یونین کونسل سے مرکز تک ایک نیٹ ورک تشکیل دینا ہو گا جس سے عوام براہ راست اپنے مسائل حل کر سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -