دعوت اسلامی کے تحت27نومبر کو اورنگی ٹاوئن میں اجتماع کی تیاریاں 

دعوت اسلامی کے تحت27نومبر کو اورنگی ٹاوئن میں اجتماع کی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کے تحت اورنگی ٹاوئن میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں اراکین شوری ودیگر ذمہ داران نے گراوئنڈ کا وزٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جرمن گراوئنڈ اورنگی ٹاوئن میں 27 نومبر بروز اتوار بعد نماز عشائعظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں قرب وجوار سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول شرکت کریں گے،اس اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں اراکین شوری حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری نے گراوئنڈ کا وزٹ کیا اور مقامی ذمہ داران کو اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں ہدایات دیں، دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات، تاجران، وکلاء،ڈاکٹرز، ٹیچرز،میڈیا سمیت دیگر ذمہ داران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے انہیں بھی اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ اس سنتوں بھرے اجتماع میں نگران شوری مولانا محمد عمران عطاری بیان فرمائینگے۔