پراکٹر اینڈ گیمبل کا Stemconnector کے ساتھ اشتراک

پراکٹر اینڈ گیمبل کا Stemconnector کے ساتھ اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان نے ملین ویمن مینٹورز پروگرام(دس لاکھ خواتین کی تربیت کا پروگرام) کے تحت ایک ہزار خواتین کی سرپرستی کے اپنے عہد کی توثیق کی، ملین ویمن مینٹورز ایک اہم نیٹ ورک اور STEMconnector کا ایک اقدام ہے جو دنیا بھر کی لڑکیوں اور خواتین کی STEM کیرئیر بنانے اور اس میدان میں کامیابی کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔دس لاکھ خواتین کی تربیت کے اس پروگرام کے ساتھ پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے اشتراک کی ازسرنو تجدید کا مقصد پاکستان بھر کی خواتین کو پراکٹر اینڈ گیمبل کے سینئر رہنماؤں کی زیر سرپرستی کیریئر کے اہداف اور قیادت کے مواقع حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس منصوبے کے دوران پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان نے پیشہ ورانہ حلقوں کی 500 خواتین تک اپنے ہدف کو توسیع دینے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے تاکہ انہیں بہتر منصوبوں سے استفادہ کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قیادت تک رسائی، اعلیٰ سطح پر وکالت اور باہمی تعاون فراہم کیا جا سکے۔پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل فرحت نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام میرے دل کے بہت قریب ہے، ہمارے معاشرے میں کم عمری سے ہی خواتین کے اعتماد کے ساتھ ساتھ ان کے بلند عزائم کی اکثر حوصلہ شکنی کی جاتی ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ اگر انہیں اعتماد فراہم کر کے ان کے مقاصد کے حصول میں مدد کی جائے تو مینٹورز ان میں وہ جوش و ولولہ دوبارہ دوبارہ بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جس سے اس سے سب سے کہیں زیادہ حاصل کر سکتی ہیں جس کو ان کا مقدر بتا کر ان کی صلاحیتوں دبا دیا گیا ہے۔ سب کو یکساں مواقع کی فراہپمی کا عملبردار ہونے کے ناطے پراکٹر اینڈ گیمبل کا مقصد خواتین کو اعتماد کے ساتھ کام اور ملین ویمن مینٹور پروگرام کے ذریعے برابری کی بنیاد پر صنعت کا حصہ بننے کے قابل بنانا ہے۔ ہم مستقبل میں اس طرح کے بہت سے اقدامات کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں جس کے نتیجے میں ہم سب کو یکساں مواقع فراہم کرنے والے معاشرے کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔